سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلر سیداں کا دورہ ، مریضوں سے براہ راست ملاقات

کلر سیداں (یاسر ملک)
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلر سیداں کا دورہ۔طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے براہ راست ملاقات، اصلاحی ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر احسان غنی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال کلر سیداں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، جنرل وارڈز، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (IPD) اور ای پی آئی (EPI) سیکشن شامل تھے۔دورے کے دوران ڈاکٹر احسان غنی نے مریضوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تاثرات لیے۔ انہوں نے صفائی، ادویات کی فراہمی، اسٹاف کی دستیابی اور مریضوں کے ساتھ عملے کے رویے سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ نے موقع پر ہی متعلقہ عملے کو چند اصلاحی ہدایات جاری کیں تاکہ اسپتال کی خدمات کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جائے۔دورے کے اختتام پر اسپتال میں NMS اسٹاف اور کمپیوٹر آپریٹر کی غیر موجودگی سے بھی ڈاکٹر احسان غنی کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔سی ای او کا دورہ مجموعی طور پر اطمینان بخش قرار دیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں