مری(محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیرت نبوی کا تقاریر مقابلہ جی جی آئی ایس گوئی کی کمسن طالبہ صباحت حفیظ نے جیت لیا دوسری پوزیشن کلیم اللہ جی بی ایچ ایس لوہر ٹوپہ اور تیسری پوزیشن مشارب نعیم جی ایچ ایس باڑیاں کے نام رہی مقابلے میں 16 سکولوں کے طالب علموں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا جبکہ سب سے کم عمر طالبعلم ہسپتال سے مقابلہ میں شرکت کیلئے پہنچا،شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں سیرت نبوی پر مری کے سکولوں کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کیمونٹی رائٹس پنجاب کی خصوص ہدایت پر تیسرا پروگرام تھاجو جناح ہال مری میں منعقد ہوا سیرت نبوی محمدﷺ کے اس تقریری مقابلہ میں ججز کیلئے فیصلہ کرنا طالب علموں کی عمدہ تقاریر کی وجہ سے مشکل ترین عمل تھااس حوالہ سے تحصیل میونسپل کارپوریشن کی تیاریاں اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے اول آنے والی کم سن طالبہ صباحت حفیظ نے اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ اساتذہ والدین اور اپنے ماموں کو قرار دیا۔
129