99

سید حبدار قائم باکمال شاعر

سید حبدار قائم اردو پنجابی شاعری کے حوالے سے اٹک کا ایک معتبر نام ہے – جس طرح ان کی شاعری جذبات کی نزاکتوں سے مالا مال ہے اس طرح ان کی نثری تخلیقات بھی اپنی مثال آپ ہیں

سید حبدار قائم سے میرا تعلق بہت زیادہ پرانا نہیں لیکن ان کی نرم دل نفیس شخصیت دو چار ملاقاتوں میں ہی ہر شخص کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں مہمان نوازی میں بھی شاہ صاحب کی سخاوت کا کوئی ثانی نہیں

شاعری کے حوالے سے شاہ صاحب کا پہلا نعتیہ مجموعہ کلام،، مدح شاہ زمن،، اٹک کے ادبی حلقوں میں ان کی شناخت بنا اور صاحب کتاب شاعر روشناس

ہوشاعری کے ساتھ ساتھ کالم نگاری کے حوالے سے بھی سید حبدار قائم نے اپنی خدا داد صلاحیتوں سے اہل صحافت کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے شاہ صاحب کے کالم ادبی ثقافتی اور سیاسی سماجی صورت حال کے تجزیے کے حوالے سے پر مغز دکھائی دیتے ہیں تبصرہ نگاری کے حوالے سے بھی سید حبدار قائم کسے سے پیچھے نہیں رہے

ان کی کتاب،،انتقادات و تاثرات،، اپنی مثال آپ ہے آپ تک شاہ صاحب کی سات کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں 1:نماز شب 2: چھانگلہ ولی موج دریا 3:اکھیاں وچ زمانے

4: مدح شاہ زمن (نعتیہ کلام) 5؛ صبح نعت (نعتیہ کلام) 6: انتقادات و تاثرات (نعتیہ کتب پر تبصرہ جات) 7: ارتسام خیال شامل ہیں سید حبدار قائم تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں غریب وال میں سادات فیملی میں 1968 کو پیدا ہو? آپ کے والد محترم سید کرم حسین شاہ پاک آرمی میں صوبیدار میجر تھے

والد کی تعلیم تربیت کا اثر کہ سید حبدار قائم نے بھی پاک افواج میں شمولیت اختیار کی اور نائب صوبیدار ریٹائرڈ ہوئے آجکل ایک پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں

شاہ صاحب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راجن پور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ اردو کی ایک ہونہار طلبہ ماہا فاروق نے سید حبدار قائم

کے نعتیہ مجموعہ،،مدح شاہ زمن کا تجزیاتی مطالعہ 2020,2023برا? بی ایس اردو کامیابی سے مکمل کیا اس مقالے کی نگران لیکچرار اردو مس نوشابہ قنبر تھیں شاہ صاحب کو ان کی ادبی خدمات

پر لا تعداد ایوارڈز شیلڈ اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہیسید حبدار قائم کا کلام نامور گلوکار نسیم علی صدیقی،اقبال لاشاری، حکمت اعوان اور کئی گلوکار گا رہے ہیں نعتیہ کلام کے حوالے سے بھی ملک کے نامور نعت خواں آپ کا نعتیہ کلام پیش کرکے

داد تحسیں پا رہے ہیں آپ کی ادبی خدمات پر ملک گیر ادبی تنظیموں نے لاتعداد ایوارڈ سے نوازا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے2023نعتیہ کتاب” مدحِ شاہِ زمن پر ایوارڈز 2023

  1. شہزاد افق کی تنظیم انٹرنیشنل رائے ٹرز فورم پاکستان نے
      اکیڈمی ادبیات راولپنڈی میں   ایک اعزازی شیلڈ اور ایک سند سے نوازا
  2. کارِخیر پاکستان گوجرانوالہ آرگنا?زیشن

 کی طرف سے ایک گولڈ میڈل اور ایک اعزازی سند سے نوازا گیا

  1. عاشق حسین خان ایڈوکیٹ میموریل
    حاصل پور  کے الکتاب کتاب ایوارڈ کی طرف سے ایک گولڈ میڈل اور ایک سند سے نوازا گیا
  2. ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور لاہور نے فضیلت جہاں ایوارڈ 2023  الحمرا میں ایک گولڈ میڈل اور تعریفی سند سے نوازا
    5.محمد یعقوب فردوسی نے ننکانہ شہر میں ایک اعزازی شیلڈ اور ایک سند عنایت کی
  3. بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل لاہور نے الحمرا لاہود میں ایک تعریفی سند اور شیلڈ سے نوازا
  4. کتاب “نماز شب ” پر پاکستان انٹرنیشنل را?یٹر فورم نے انہیں فروری 2024 میں ایک شیلڈ عطا کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں