کلر سیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں پولیس کی کارروائی، دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد شفاعت نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ہارون لطیف سکنہ طوطہ کلر سیداں کے قبضے سے پانچ بوتل دیسی شراب برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے شراب برائے نوش و فروخت اپنے قبضے میں رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔