170

ڈڈیال سیاکھ ہیملٹ میں پانی کا شدید بحران


ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیاکھ میں ٹیوب ویل کی موٹریں خراب ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ M D Aستو پی کے سویا ہوا ہے۔ سیاکھ ٹیوب ویل پہ نصب تین موٹروں میں سے ایک موٹر پچھلے تین سال سے خراب موٹر محکمہ نے ابھی تک ٹھیک کراکے نہیں دی۔ ایک مہینہ پہلے دوسری موٹر بھی جواب دے گئی مگر اس طرف محکمے نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی اب تیسری موٹر پہ پورے سیاکھ کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے موٹر کی پاور کم ہے جس کی وجہ سے پانی پورے ہیملٹ میں پورا نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے سیاکھ ہیملٹ میں پانی کا شدید بحران ہوگیا ہے سیاکھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں مہنگے پانی ٹینکر ڈلوا نے پے مجبور ہیں۔ MDA جو سیاکھ ہیملٹ والوں سے فی کنال پانچ لاکھ مانگ رہے ہیں وہ پہلے پانی کا مسئلہ تو حل کر کے دے۔ پانی بنیادی ضرورت ہے MDA بنیادی ضرورت فراہم نہیں کر رہا اس معاملے کا مقامی وزیر چوہدری مسعود خالد نوٹس لیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی سیاکھ میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لیں MDA چئیرمین کو سیاکھ میں موجود پانی کا بحران ختم کرنے کا حکم دیں۔ ان باتوں کا اظہار چوہدری حاجی نواز سیاکھ۔ تنویر محمود مغل سیاکھ۔ راجہ عربی سیاکھ۔ چوہدری عارف سیاکھ۔ چوہدری رزاق سیاکھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاکھ ٹیوب ویل کی موٹریں خراب ہیں سیاکھ ہیملٹ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے لوگ مہنگے پانی کے ٹینکر ڈلوانے پہ مجبور ہیں. چئیرمین M D A اس معاملے پہ فوری نوٹس لیں اور ٹیوب ویل کی موٹریں ٹھیک کروائیں۔ عوام کو شدید پانی کا بحران درپیش ہے اور عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے اور متاثرین منگلا ڈیم کے ہیملٹ میں رہائش عوام کو ریلیف پہنچایا جائے اور مزید بنیادی سہولیات کو حل کیا جائے ایلیان ہیملٹ سیاکھ کا حق ہے۔ اہلیان سیاکھ کے MDA کا سوتیلوں جیسا سلوک سمجھ سے باہر ہے ہمیں MDA چئیرمین کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہ مجبور نہ کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں