(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔