اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس رورل عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ سہالہ اور کورال کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھرپور کارروائیاں۔غیر قانونی اسلحہ اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 15 ملزمان گرفتار،عوامی حلقوں نے ایس ایچ او سہالہ مرزا گلفراز ایس ایچ اوخرم اور انکی پولیس ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن ایس ایم جی گن، رپیٹر گن، تیس بور ایم پی فائیو برآمد،دو ویگو ڈالے بھی تھانوں میں بند کر دیے گئے
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر تحقیقات شروع کردی گئی، اس آپریشن کا مقصد شہر کو پر امن اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ معاشرے کا امن وسکون تباہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
94