سکوٹ:سلطان خیل میں  جنگلی چیتے نے عوام میں خوف وہراس پیدا کر دیا

سکوٹ ( انوارالحق راجہ سے ) سکوٹ کے نواحی علاقے سلطان خیل میں گزشتہ دودنوں میں کم ازکم دوبار رات کے اوقات میں چیتا دیکھا گیا۔ہے گزشتہ رات بھی 8.00بجے کے قریب سلطان خیل پرائمری سکول کے قریب بورنگ کرنے والے لیبرز نے چیتا کو دیکھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ، بچوں میں خوف کی وجہ سے آج مقامی پرائمری سکول میں چھٹی دےدی گئی ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب صورتحال پر توجہ دے اور ذہنی اذیت کا شکار مقامی لوگوں کو اس صورتحال سے نکالا جائے۔