سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے بڑی خوشخبری

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، شہریوں، والدین اور طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کسی بھی قسم کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان صرف سرکاری ذرائع سے کیا جاتا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ مستند پلیٹ فارمز اور سرکاری بیانات پر ہی اعتماد کریں۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانا نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کرتا ہے بلکہ تعلیمی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، موجودہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور طلبہ و اساتذہ کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.