مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ پر1398 پرائیوٹ گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ،بغیر نمبر پلیٹ کے1474موٹرسائیکل سوار کے چالان کئے۔اس طرح ماہ ستمبراور اگست میں سٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی میں 4857گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار وں کے چالان کئیاور 22 لاکھ44 ہزار7 سو پچاس روپے جرمانہ کی مد میں گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائی۔یہ کاروائی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر کی گئی جس کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے کی نے سٹی ٹریفک پولیس مری کے ہمراہ کی اور کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ،زاہد کرایہ،اوور لوڈنگ گاڑیوں کے اور فٹنس سرٹیفیکیٹ و روٹ پرمٹ و سپیشل پاس نہ ہونے پر 1985 پبلک سروس گا ڑیوں کے چالان کر کہ عوام کی شکایت کا ازالہ کیا گیا،30 موٹر سائیکل اور08 گاڑیاں تھانہ جات میں بند کرائی گئیں ایسے میں کسی بھی پریشانی کی صورت میں سنی بنک چوکی پر کنٹرول روم (051-9269200) پر شکایات کے ازالہ بر و قت ازالہ کیلئے رابطے کو کہا گیا۔
150