94

سمارٹ فون کا بڑھتا ہوا نشہ /را فیہ اکبر

بہت سی چیزوں کو ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینا یقینی طور پر سیکھنے کے عمل کو آسان بنا دیتا ہے دور جدید میں کبھی بھی کہیں بھی کسی سے رابطہ اب کوئی مشکل کام نہیں سمارٹ فون اب صرف کال بھیجنے یا سننے والا ٹیلی فون نہیں رہا اب آپ اپنی زندگی کا مکمل ایک نظام اپنے ہاتھ میں لیے پھرتے ہیں اگرچہ سمارٹ فونز اس دور جدید میں ایک بہت ہی کارآمد ایجاد ہے جس کے لاتعداد فوائد اور خصوصیات ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے بہت سے نقصانات اور منفی پہلو بھی ہیں جس کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے ۔اگر ہم اس کے فوائد کی بات کرتے ہیں تو بے شمار آجکل کی مصروف زندگی کو اس نے سمیٹ کر آسانیاں پیدا کر دی ہیں سب سے نمایاں اور اہم فائدہ انٹر نیٹ جو کہ ہر وقت ہمارے ساتھ موجود ہے اب ہمیں ہر وقت کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ساتھ بیٹھے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں خبروں اور معلومات کی ترسیل اب ہماری جیب میں موجود ہے اب خبریں جاننا دنیا کے ساتھ اپنا تعلق بنانا ، میگزین ، شاپنگ ، فیشن ،گیمز اور اس طرح کی بے شمار چیزیں ہمارے ایک ٹچ کی منتظر ہیں یہاں تک کے ہمارے سفر کو آسان بنانے میں بھی سمارٹ فونز بے حد مدد گار ہیں ۔ ان تمام خصوصیات او ر فوائد کے علاوہ اگر ہم اس کے منفی پہلو پر نظر دوڑائیں توا س کے بہت سے نقصانات دیکھنے میں آتے ہیں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ ہماری نسل جو ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہے تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد اس کے سحر میں مبتلا ہوکر اپنا بہت ہی قیمتی وقت اور اپنا تعلیمی دور تباہ کر رہے ہیں آجکل اگر ہم نظر دوڑائیں تو ہر نوجوان کے ہاتھ میں موجود سمارٹ فون نے اسے اردگرد کے ماحول سے بے خبر کیا ہوا ہے قیمتیں کم اور مختلف کمپنیوں کے سستے ترین پیکج ان کی تباہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اگرچہ سمارٹ فونز نے اب کو خاصہ سمارٹ بنا دیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ نسل اپنی اخلاقی اقدار کو بھول رہے ہیں یہ نسل ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہے لیکن فوائد کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہم صرف اس کے منفی خصوصیات کے مزے اڑاتے ہیں جدید امریکی ریسرچ کے مطابق تقریبا 91فیصد نوجوان بری طرح سمارٹ فونز کے عادی ہیں کھانا کھانے کے دوران باتھ روم جاتے ہوئے سوتے ہوئے بسترمیں یہاں تک کہ ہر دوسرے منٹ فون کو چیک کرنے کی عادت ہمیں الرٹ کرنے کے لیے واضع اشارے ہیں ۔آخر میں ان تمام باتوں کا ہم یہ نچوڑ نکالتے ہیں کہ سمارٹ فونز اگرچہ سائنس کی ایک بہت ہی سمارٹ ایجادات میں سے ایک ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ ہم اس کو سمارٹ طریقے میں استعمال کریں نہ کہ اسے اپنی ایک ایسی عادت بنا لیں کہ فائدے کی جگہ ہم اس سے نقصان اٹھائیں ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں