130

سماجی تنظیم کے زیر اہتمام سلام ٹیچرز ڈے سیمینار

پنڈبینسو(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سماجی تنظیم لوکل ایجوکیشنل اینڈ ڈیولپمنٹل آرگنائزیشن (لیڈو) یوسی منیاندہ کے زیر اہتمام سلام ٹیچرز ڈے سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں جنوبی تحصیل کلرسیداں میں منعقد ہوا۔ تقریب میں اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے ممتاز ماہرِ تعلیم اور سکالر ڈاکٹر محمد نصیر کیانی، ڈاکٹر خالد محمود کیانی، داؤد اختر کیانی، چیئرمین لیڈو سید مخدوم علی شاہ، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ طاہر محمود، قاضی محمد عمران، راجہ اوورنگزیب، سید حامد علی شاہ، راجہ شاہد مبارک، سید عباس علی شاہ، حاجی محمد یونس، ارشد محمود بھٹی، عبدالرؤف وینس، عدنان عباس بھٹی، ناصر خورشید رومی، راجہ محمد شبیر، ماسٹر محمود، کیپٹن(ر) منظور حسین چوہدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے عہدے کی تکریم کو بیان کیا اور کہا کہ ہماری نسلوں کی ترقی اساتذہ کی محنت پر منحصر ہے کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اساتذہ کی محنت اور لگن شامل نہ ہو اس موقع پر ہیڈماسٹر راجہ زاہد، ہیڈماسٹر کامران بھٹی، چوہدری ایاز گجر، ڈاکٹر ربنواز، راجہ الطاف، طاہرحمید، خالدعزیز، محمد یاسین، قاسم شاہ، راجہ فیاض سکندر، شفیق بھٹی، اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ اہلِ علاقہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں