چکسواری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کیپٹن (ر) سرفراز خان کی دوسری سالانہ برسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری برسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
یونین کونسل فیض پورشریف (ڈھانگری بالا)کے مقامی ہوٹل میں کیپٹن (ر) سرفراز (مرحوم)کے فرزند ا ر جمند سہیل سرفراز ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آٹھ جون کو کیپٹن(ر) سرفراز خان (مرحوم) کی برسی کے انتظامات کے حوالے سے یونین کو نسل فیض پور شر یف(ڈھانگری بالا) مسلم لیگ (ن) کے کارکنو ں سے بات چیت ہوئی۔ کارکنوں سے سہیل سرفراز ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آٹھ جون کو مرحوم کی خدمات پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اور برسی کے موقع پر دوسرا سالانہ فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضو ں کافری چیک اپ کریں گے ۔اور مریضوں کو فری ادویا ت دی جائے گئی۔اُنھو ں نے کہا کہ میں انشاء اللہ اپنے (مرحوم ) والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھو ں گا۔ اوراُن کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھوں گا۔اور عوام کی خدمت کرتا رہو ں گا ۔آٹھ جون کو مسلم لیگ (ن )کے کارکن برسی میں شامل ہو کر یہ ثابت کریں ۔کہ آج بھی اُنھیں (مرحوم )سے اُتنی عقیدت ہے جو کہ پہلے تھی۔ اس موقع پر مُسلم لیگ (ن)یونین کونسل (ڈھانگری بالا)کے صدر چوہدری بشارت ،سیکر ٹری جنرل تفسیراحمد خان،راجہ گلنواز ،رحیم،خواجہ ایوب، ارشد مٹھا، قا ضی الیاس ،قاضی جہانگیر، خواجہ سجاد ،کرنل یوسف ،پروفیسر گلبہار، راجہ اصغر، راجہ منگا۔ چوہدری محبوب ،راجہ نجابت ،چوہدری یعقوب، ایازاحمد، راجہ نجیب، محمود میروی، چوہدری غضنفراقبال ، رمضان جانو، کامران، یونین کونسل فیضپور (ڈھانگری بالا) مُسلم لیگ کے نائب صدر راجہ مہظر اقبال ،داوداقبال، راجہ اصغر علی ،چوہدری اکبر اور دیگر نے شرکت کی ۔#
چکسواری (چودھری واجدعلی)پاکستان مُسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما و سیکر ٹری جنرل یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) راجہ تفسیر احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ ۸ جون بروز اتوار کواپنے محبوب قائد،عظیم لیڈر کیپٹن (ر)سرفراز خان (مر حوم) کی برسی میں شامل ہو کر اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں۔اُنھوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) سرفراز (مرحوم)کی دلیرانہ،مخلصانہ عوامی خدمت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) سرفراز اعلیٰ پائے کے لیڈر تھے ۔۔اُنھوں نے پوری زندگی عوام کی خدمت کی ۔آزاد کشمیر بلخصوص ضلع میرپور حلقہ ۲ اسلام گڑھ ،چکسواری کے اندر بے شمار ترقیاتی کام کروائے بیشمار لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دلوائیں۔ اُنھو ں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے واقف کی ہوئی تھی ۔ (مرحوم) نے بلا تخصیص لوگوں کے مسائل حل کئے ۔امیر غریب کا فرق مٹاتے ہوئے ۔اُنھوں نے ہمیشہ تمام طبقہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنااور سیاست میں بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیتے ہوئے کھبی اپنے مخالفین کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی نہیں کی ۔ آپ کے سیاسی افکار لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔مرحوم کی عوامی وسماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ۸جون کو برسی میں شامل ہو کر ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔کہ اُن کو اللہ تعالیٰ جنت میں ا علیٰ مقام عطا فرمائے امین۔