انسان کی زندگی میں ایسے لمحات اور ایسی ملاقاتیں ضرور ہوتی ہیں جو اپنا تاثر چھوڑ جاتی ہیں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جس سے ملتے ہی دل خوش ہوجاتا ہے کچھ عرصہ قبل ماس ریسلنگ کے ایک ایونٹ کے دوران میری ملاقات سموٹ کے رہائشی جناب سردار محمود چوہدری سے ہوئی جو اس مقابلے کے چیف آرگنائزر تھے۔کھیل کے دوران سرسری سی بات ہوئی۔ایونٹ ک اختتام پر ان سے سیرحاصل گفتگو ہوئی آپ سموٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری میران داد خان کے پوتے اور چوہدری خان محمد کے بیٹے ہیں کم عمری میں والد کی رحلت کے باعث تعلیم ادھوری سی رہی کہ خواہش کے مطابق تعلیم پوری نہ ہوسکی۔بچپن سے ہی کھیلوں میں حصہ لینے کا جنون رہا ابتدا میں اسکول وکالج لیول تک کرکٹ کے علاوہ سمیش والی بال کھیلی بعد ازں باقائدہ کرکٹ کلب جوائن کیا اور مسلسل بارہ سال کپتان رہے 2011میں لیول 1کرکٹ کورس اور 2012 میں چکبال راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے 2014 میں پنجاب چکبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بنے 2014 میں ہی پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شطرنج کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی 2014 میں ہی آپ نے لیول 2کرکٹ کورس کیا اور پوٹھوار کرکٹ کے نام سے اپنی اکیڈمی قائم کی 2016 میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی جوائن کی 2018 میں آپ نے بطور آفیشل کرغزستان میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 2020 میں آپ آن لائن اتھیلو میں پاکستان نیشنل چمپین بنے۔آپ کی محنت اور گہری دلچسپی نے بیول کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا اپ نے بیول میں ماس ریسلنگ کے متعدد ایونٹ آرگنائز کیے جس کے بعد آپ نے اپنے خرچ سے نوجوانوں کو پنجاب بھر میں ہونے والے مقابلوں میں متعارف کروایا۔آپ کی کوشش اور سرپرستی کے باعث راولپنڈی ڈویژن نے نیشنل اور پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب سطح پرپہلی ماس ریسلنگ میں ایک سلور میڈل‘دوسری نیشنل ماس ریسلنگ میں دو سلور اور بروان میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تیسری ں یشنل ماسک ریسلنگ میں دو سلور میڈل حاصل کیے اس سفر کے دوران 6 انٹر سکول اور 7آنٹر کلب چکبال مقابلے کروائے اور دوران آپ نے 14 ماس ریسلنگ کے مقابلے کروائے آپ نے بیول کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے بہترین مواقعے فراہم کیے آپ اپنے خرچ پر کھلاڑیوں کو پنجاب بھر کے مقابلوں میں لے جاتے ہیں آپ مختلف ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے کے علاوہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات سے بھی نوازتے ہیں۔آپ کا کہنا ہے کہ بیول میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور کھیلوں کے مقابلے ہی اس ٹیلنٹ کو سامنے لاتے ہیں آپ نے منتخب نمائندوں سے درخواست کرتے کہا بیول کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے بچانے کے لیے گراونڈ کی فراہمی اشد ضروری ہے ہمارے منتخب نمائندوں کو اس پر ضرور سوچنا چاہیے۔کائنات کی خوبصورتی ہر ایک کو متاثر کرتی ہے انسان کی فطری جستجو اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ کھوجے۔اور سردار محمد چوہدری اسی کھوج میں ہیں کہ بیول کے ہر ٹلینٹڈ نوجوان کو منظر عام پر لائیں اور اس کی صلاحیتوں کو نکھار کر اسے نیشل سطح پر متعارف کروائیں۔دور حاضر میں لڑکپن سے جوانی کی جانب بڑھنے والے بچوں کومعاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔اور سردار محمد چوہدری اس چیلنج کو قبول کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔چراغ سے چراغ جلتے ہیں میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل لوگ ملتے گے کارواں بنتا گیا اسی طرح اس سفر میں محمد عثمان‘عبدالرحمان آپکے ساتھ رہے اور پھر اس قافلے میں عقیل‘ سنی راجہ‘ وقاص‘ اسلم‘ عدیل مغل‘ ملک نعمان طارق‘ راجہ منصور شامل ہوئے جو آج تک بیول میں چکبال اور ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں ان کے معاون اور مدر گار ہیں۔
576