کلر سیداں (یاسر ملک) انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کے صدر چوہدری محمد عباس نے اعلان کیا ہے کہ تاجروں پر عائد کیے گئے ستھرا پنجاب پروگرام کے بلوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیپیٹل و میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر اداروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ٹیکس وصول کرنا تاجر برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عباس نے بتایا کہ پروگرام کے تحت دکانداروں کو 330 روپے اور 2200 روپے کے بل جاری کیے گئے ہیں، جن پر قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوک پنڈوڑی بازار کے تاجروں کی رائے بھی حاصل کر لی گئی ہے اور متفقہ فیصلے کے بعد عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔چوہدری عباس نے واضح کیا کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کے غیر منصفانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ تمام تاجر ایک پیج پر متحد ہو کر اس زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اہم خبریں
کہا جاتا ہے عدلیہ ایگزیکٹو کے کنٹرول میں ہے،کیپٹن (ر) صفدر
پنجاب بھر میں کارروائیاں 57 شیر برآمد 8 افراد گرفتار
سوات سے پنجاب میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا
وفاقی پولیس کے اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد۔
مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے شدید کریک ڈاؤن جاری۔
تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی 8 فروری کو الگ الگ یوم سیاہ منائیں گی۔
صدرِ مملکت متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے
پاکستان میں جیم اسٹونز کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،وزیر اعظم
راولپنڈی کی عدالت کا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پھل و سبزیاں بیچنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی گئی۔