کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سب انسپکٹر بلال ریاض اعوان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں محکمہ سی سی ڈی میں ٹرانسفر کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ز لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انسپکٹر بلال اس سے قبل تھانہ وارث خان اور پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر بلال ریاض اعوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔