ساگری (زاہد حسین نقیبی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ عمران بلال کیانی آف یوکے اور مشرف قریشی کے خصوصی تعاون سے ساگری گرائونڈ پر منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شاہین کلب ساگری اور راجپوت کلب درکالی شیر شاہی کے درمیان کھیلا گیا جو شاہین کلب ساگری نے ایک گول سے جیت لیا میچ کا واحد گول زین اقبال نے کیا جبکہ انیس ثقلین کیانی چوہدری علی ملک اکرام شانی زین اقبال چوہدری عمیر نعمان قریشی ولید حسین رئوف قریشی اور عماد کھوکھر نے بہترین کھیل پیش کرکے شائقین سے داد وصول کی فائنل کے مہمان خصوصی مشرف قریشی حافظ فرحان چوہدری اور شامیر قریشی تھے اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں ریفری کے فرائض عدیل وقاص نے سرانجام دیئے آخر میں گرائونڈ میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے شاہین کلب کے کوچ زوکی بٹ اور تمام کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد اور ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی
259