سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کی نماز جنازہ ریس کورس گراونڈ میں ادا کر دی گئی،وفاقی وزراء سمیت دیگر کی شرکت۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ستارہ جرات سابق ایم این اے سابق وفاقی وزیر داخلہ و وفاقی وزیر کمیونیکیشن میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز خان کی نماز جنازہ ریس کورس گراونڈ میں ادا کر دی گئی۔

مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکـیوں مـیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ،ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان،مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن سابق ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض،
سابق چیئرمین یونین کونسل مندرہ راجہ محمد ذوالفقار،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید احمد سلیم، ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ ن راولپنڈی حاجی محمد طیب بشیر قریشی،سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

راجہ نادر پرویز 1985ء سے 2002ء تک پانچ بار ایم این اے رہے، وفاقی وزیر مواصلات اور وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی رہے۔

انہیں ستارہ جرآت ملا اور سیاست میں وہ اسلامی جمہوری اتحاد(1985-1993)، پاکستان مسلم لیگ ن (1993-2012) اور پاکستان تحریک انصاف(2012-2023)کے ساتھ رہے منسلک رہے۔

سوگواران میں 2 بیٹے راجہ اسد نادر،راجہ وقار نادر اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔مرحوم کی عمر 82 برس تھی۔