سابق وزیر اعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھ کا معائنہ

راولپنڈی(اویس الحق سے)ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی اسپتال کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔