سابق ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر راجہ مختار احمد سگھروی کی ہمشیرہ کی نمازِ جنازہ ادا—سیاسی، سماجی علمی، ادبی و صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

معروف ادیب، شاعر اور سابق ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر ضلع اٹک راجہ مختار احمد سگھروی کی ہمشیرہ، حاجی راجہ محمد یوسف کی اہلیہ اور راجہ تنویر یوسف و راجہ توقیر یوسف کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ گاؤں سگھری، تحصیل جنڈ میں ادا کی گئی، جس میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں نمایاں سیاسی، انتظامی، سماجی، علمی، ادبی و صحافتی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے پرسنل سیکرٹری راجہ عرفان عزیز، ایم پی اے اویس خالد سوہاوہ، چیئرمین سوہاوہ راجہ شارق، ایکسین گوجر خان ڈاکٹر عامر، انجینئر اقبال شاہ (سیفٹی انسپکٹر اسلام آباد)، کرنل راجا محمد نواز، ایس ڈی او محمد وسیم، سپرنٹنڈنٹ محمد حسن، یونین چیئرمین چودھری رضوان، چودھری جنید (انسپکٹر جہلم)، چیئرمین یو سی ناڑہ سردار واجد علی خان، ملک نصیر ایڈووکیٹ، ملک اکرم پڑی، ملک مقرب جلوال، ڈپٹی ڈی ای او جنڈ ملک آصف اور ایس ڈی او نذر سمیت متعدد معتبر شخصیات شامل تھیں۔

بعد ازاں تعزیت کے لیے آنے والوں میں ایم پی اے ملک اعتبار خان کھنڈہ، وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان، سابق تحصیل ناظم جنڈ سردار منظر امیر خان، چودھری ارشد، نائب تحصیلدار ملک نثار، صاحبزادہ جمیل، سینئر صحافی و ٹی وی اینکر ضمیر حیدر اور سینئر کالم نگار اقبال زرقاش سمیت کئی اہم رہنما شامل تھے، جنہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ (پی ایف سی) کی مرکزی و ضلعی قیادت نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ پیغام میں صدر ملک محمد سلیمان، نائب صدر اسلام آباد عقیل احمد ترین، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد حسین بھٹی، سیکرٹری ضلع اٹک اقبال زرقاش، صدر ضلع اٹک ملک محمد ممریز خان اور سینئر صحافی فیاض احمد قریشی شامل تھے۔

علاوہ ازیں دل دریا پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی، بانی صدر علی احمد گجراتی، ثبات پاکستان کی چیئرپرسن مسرت شیریں اور نورانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نورین اسلم المعروف نورانی باجی اور انکی فاونڈیشن کے عہدے داران نے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔