راولپنڈی سابق ایس ایچ او تھانہ مندرہ سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو بدنام زمانہ افغان جرائم پیشہ ولی جان سے روابط کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ایس پی صدر راولپنڈی نبیل احمد کھوکھر نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد برطرفی کے احکامات جاری ک
ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر مہر گل لودھی پر الزام تھا کہ بطور ایس ایچ او تھانہ مندرہ تعیناتی کے دوران اس نے افغان نیشنل ولی جان کو سہولت کاری فراہم کی۔ ولی جان مختلف سنگین جرائم، منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث تھا اور پولیس کے لیے ایک بڑا دردِ سر سمجھا جاتا تھا۔
ان روابط کا انکشاف اس وقت ہوا جب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) راولپنڈی نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ولی جان کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سابق ایس ایچ او مہر گل لودھی نہ صرف ولی جان کے ساتھ رابطے میں تھا بلکہ اسے مقامی سطح پر اسے قبضوں سمیت ہر قسم کی سہولت کاری مہیا کرتا رہا
ان سنگین الزامات کے بعد پولیس حکام نے مہر گل لودھی کو فوری طور پر معطل کر کے اس کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔ ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر نے مکمل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مہر گل لودھی کو پولیس سروس سے برطرف کرنے کے احکامات دیے
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی جان کے ساتھ روابط رکھنے والے عناصر کے خلاف مزید کڑی کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کو پولیس یا کسی بھی ادارے سے اندرونی سہولت کاری حاصل نہ ہوسکے
۔
۔