39

سائنس کی دنیا

راجہ طالش محمود جنجوعہ
آئی کیوب کیو ایک پاکستانی قمری کیوب سیٹ ہے، جو خلائی تحقیق کے لیے ایک چھوٹا سیٹلائٹ ہے، جسے پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) نے اپنے شراکت دار ملک چین کے ساتھ مل کر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ آئی کیوب کیو قمری مدار میں سائنسی مشنوں کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ منصوبہ آئی ایس ٹی کے اساتذہ اور طلباء، پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو اور چین کی شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی (ایس جے ٹی یو) کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے۔ آئی ایس ٹی کو کیوب سیٹ کی ترقی میں پہلے سے تجربہ ہے، جس نے 2013 میں اپنا پہلا کیوب سیٹ، آئی کیوب-1 لانچ کیا تھا۔لانچ: کامیاب جانچ کے بعد، آئی کیوب کیو کو چین کے چانگ ای 6 مشن خلائی جہاز کے ساتھ ضم کر دیا گیا۔ اس کی لانچنگ مئی2024 کے لیے شیڈول ہے،خیال رہے اب تک امریکہ، روس اور چین تینوں ممالک کامیابی سے چاند کی سطح سے سیمپل واپس زمین پر لا چکے ہیں تاہم اِن میں سے کوئی بھی ملک ابھی تک چاند کی فار سائڈ سے کوئی سیمپل نہیں لا پایا۔اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو ایسا پہلی بار ہوگا کہ چاند کی فار سائڈ سے سیمپل اکٹھے کیے جائیں گے جو مستقبل میں پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں