کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈیم میں زہریلا مادہ ڈال کر ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک کرنے والے ملزمان کیخلاف پانچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔مسعود اقبال نے جمعرات کے روز کلر سیداں میں ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کے سامنے پیش ہو کر شکایت کی کہ گزشتہ روز موضع درکالی میں اس کے ذاتی ڈیم میں تین افراد نے زہریلا مادہ ڈال کر لاکھوں روپے مالیت کی تعداد میں مچھلیاں مار دیں،واقعہ کی درخواست فرنٹ ڈیسک تھانہ کلر سیداں میں جمع کروائی جو بعد ازاں ضروری کارروائی کیلئے اے ایس آئی فرحت عباس کے پاس بھیج دی گئی جنہوں نے ابھی تک نامزد ملزمان کو طلب کیا نہ ہی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔بار بار تھانے کے چکر لگا رہا ہوں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ادھر گزشتہ پانچ یوم سے مردہ مچھلیوں کو ڈیم سے نکالا گیا نہ ہی ڈیم میں موجود زہریلے پانی کو ختم کیا جا سکا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تعفن پھیلنے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔
154