ریس کے دوران دو افراد زخمی ،  عوام کا ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کلر سیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں میں مسافر گاڑیوں کی ریس، سڑک کنارے کھڑے دو افراد زخمی۔کلرسیداں سواریوں کے لالچ میں دو مسافر گاڑیوں کے درمیان ریس کے دوران سڑک کنارے کھڑے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں سے راولپنڈی اور پیر ودھائی جانے والی دو ٹویوٹا ہائی ایس مسافر گاڑیوں نے سواریاں بٹھانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں تیز رفتاری اور ریس شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ساگری سٹاپ پر کھڑے دو افراد ان کی زد میں آ گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد عوامی حلقوں نے مسافر گاڑیوں کی بے قابو رفتار اور ریس لگانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔