ماسکو( پنڈی پوسٹ نیوز) روس نے یکم اپریل سے پیٹرول کی برآمدات پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے، جو ابتدائی طور پر 31 جولائی 2026 تک مؤثر رہ سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملکی ضروریات کو پورا کرنا اور اندرونی مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔ پابندی کا اثر ان ممالک پر پڑ سکتا ہے جو روسی پیٹرول پر انحصار کرتے ہیں، جس سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔