راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل جھٹہ ہتھیال کے سابق کونسلر شبیر احمد نے سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے درخواست کی ہے کہ علاقے سے منشیات کے خاتمے کے لئے تھانہ میں منشیات مافیا کے خلاف درخواست دینے پر اسکے اور اس کے خاندان کے خلاف تھانہ روات میں جھوٹی اورمن گھڑت ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں تاکہ اس مافیا کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جاسکے اور اس دھندے کو مزید پروان چڑھایاجاسکے تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال شبیر احمد سابق کونسلر یونین کونسل جھٹہ ہتھیال نے تھانہ روات میں درخواست دی جس پر تھانہ روات میں مقدمہ نمبر 334/20 درج ہوا جس کی رنجش میں منشیات فروشوں نے اس کے بھائی پر قاتلہ حملہ کیا جس پر 472/21 مقدمہ درج ہوا اس کے بعد متعدد مرتبہ اس پر اوراس کے بھائیوں پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں اور چند دن قبل اے ایس آئی,شاہد نے ان منشیات فروشوں کے ہمراہ اس کے بھائی کے گھر رات کو جاکر دھمکیاں دیں کہ آپ اپنی درخواستیں واپس لیں بصورت دیگر آپ کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر طرح سے اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہراسا ں کیا جارہا ہے مگر پولیس تاحال کو ئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے شبیر احمد سابق کونسلر اور علاقہ عمائدین نے اعلی حکام سے اس کا فوری نوٹس لے کر ان منشیات فروشوں اور پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے اور ان منشیات فروشوں کے مافیا کو انجام تک پہنچایاجاسکے
اہم خبریں
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت
دنیا چین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم