روات میں ڈکیتی معہ قتل کی واردات کا ڈراپ سین مقتول شہزاد خود ہی ڈاکو نکلاتفصیلات کے مطابق25جولائی کو پولیس کو رابری میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلا ع ملی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر قانونی کاروائی کی اور زخمی کو ہسپتال بھجوایازخمی چند رو ز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیاپولیس نے تفتیش کے لیے مدعی مقدمہ سے رابطہ کی کوشش کی جس کا نمبر بند تھامدعی کو مسلسل کو شش کے بعد تلاش کرکے تفتیش کی گئی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واقعہ کے وقت مقتول کے ساتھ 02اور دوست عرفان عرف چنے اور جمعہ گل بھی تھےپولیس نے ایک دوست عرفان عرف چنے سے تفتیش کی تو روات میں رابری کے واقعہ کا ڈراپ سین ہواتفتیش کے دوران ملزم عرفان نے بتلایا کہ کورال کے علاقہ میں رابری کی واردات کے دوران کراس فائرنگ سے میرے سمیت شہزاد اورجمعہ گل بھی زخمی ہوگئےواقعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا گیاکورال پولیس نے ملزم جمعہ گل کوموقعہ سے زخمی حالت میں گرفتارکرلیاتھا، جبکہ شہزاد اورعرفان زخمی حالت میں موقعہ سے فرار ہوگئے تھے،شہزاد اورمدعی مقدمہ نے ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے تھانہ روات کے علاقہ میں جھوٹا ڈرامہ رچا کرمقدمہ درج کراویا اورحقائق کو چھپانے کی کوشش کی راولپنڈی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ کا معمہ حل کردی
