روات ، پولیس پر فائرنگ کرنیوالے 3 مطلوب ڈاکو گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل و کار سوار 5 ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے جبکہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے ان ڈاکوئوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی؎ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل اور کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 3 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے جبکہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔گرفتار ڈاکوئوں کے قبضے سے زیر استعمال مہران کار اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔فائرنگ کے دوران دو فائر سرکاری گاڑی اور دو فائر کانسٹیبل فیصل شہزاد کو بھی لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔
گرفتارزخمی ڈاکوؤں کی شناخت خاور ، زاہد اور عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔زیر حراست ڈاکو قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،منشیات،چوری، ضرر اور اسلحہ ناجائز کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ شروع کر دی۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء مطلوب ڈاکوؤں کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.