روات (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)مسلم لیگ ن کا روات میں احتجاجی مظاہرہ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔عوام ووٹ کی طاقت سے حکومت کو مارگلہ کی پہاڑیوں میں دفن کرینگےٗ قمرالسلام راجہ کی پنڈی پوسٹ سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتما م روات میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ نے کی اس موقع پر مختلف یوسیز کے چیئرمین ،کونسلر ز اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے قمرالسلام راجہ کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں ٗ راولپنڈی سے بکسے چوری کر کے کلین سویپ کرنیوالے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے عوام آج یہاں پر آٹا چوروں اور چینی چوروں کوآخری دھکا لگانے کے لیے جمع ہیں اس موقع پر کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے
232