روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنڈی اسلام آباد کو روات کے مقام سے قومی شاہراہ سے ملانے والے اہم مقام پر ٹریفک کی طویل بندش پر موٹر وے پولیس کے اعلی افسران کا نوٹس متلعقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے، کل دوپہر ٹی چوک کے مقام پر ٹرک کے الٹنے کے سبب قومی شاہراہ کی طویل بندش کے سبب سکول کالجز یونیورسٹیوں کے طلبہ طالبات سرکاری نجی اداروں کے ملازمین پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پنڈی آنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ چکوال جہلم گوجر خان چک بیلی خان کلر سیداں و دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ایمبولینس گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی سائرن بجاتی رہی مگر انھیں کئی سے بھی راستہ نہ مل سکا ، موٹر وے پولیس نے حادثے کے بعد ٹرک کو ہیوی مشینری کے ذریعے سڑک سے ایک گھنٹے میں ہٹوا دیا مگر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب نہ کر سکی ، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس فخر سلطان وصال کے نے پنڈی پوسٹ سے اپنی گفتگو میں کہا کہ معاملے پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انکوائری رپورٹ میں چیزیں سامنے آئیں گی کہ طویل روڈ بندش کے دوران موٹر وے پولیس کی حکمت عملی ناقص تھی یا کہ نہیں رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ اقدامات اٹھائے جائیں گے
449