158

روات:سابق چیئرمین یوسی روات اظہر محمود،سابق سیکرٹری مرزا تنویر گرفتار

روات (آن لائن نیوز )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےکرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں سابق چیئرمین اور سیکرٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان سابق چیئرمین اظہر محمود، سابق سیکرٹری یونین کونسل مرزا تنویر اور سابق ڈیلی ویجز ملازم ساجد محمد کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم اظہر محمود نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 116ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا۔ ملزمان نے کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو 4کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے سابق چیئرمین اظہر محمود کی ضمانت منظورکر لی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں