روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس کی قمار بازوں کےخلاف کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے12قمار باز گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 26ہزار 200روپے، 12موبائل فونز اورایک مرغا برآمد ہوا. جبکہ موقعہ پر موجود 07 موٹر سائیکلز بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے،گرفتار ملزمان میں حمزہ,طارق,عاصم,ارشد,اسرار, بابر,امرخان,یاسر,رمضان,عبدالحمید,محمد عظیم اور عمررضا شامل ہیں, موقعہ سے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
299