راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اے این ایف نے جہلم اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان سے 2 کلو 438 گرام منشیات برآمدکر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق دینہ، جہلم میں 2 ملزمان سے 2 کلو 400 گرام چرس اورراولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 60 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ملزم نے اسلام آباد کے بڑے نجی تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دیگر کارروائی میں اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران جدہ روانہ ہونے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا،ملزمہ کے ہینڈبیگ میں موجود 53 کیپسولز سے 318 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ جمرود روڈ پشاور میں ملزم سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی جس کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
190