راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں،2 پتنگ سپلائر گرفتار، 1600 پتنگیں اور 17 ڈوریں برآمد،ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1500پتنگیں اور 16ڈوریں برآمد کیں،نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 100 پتنگیں اور ڈور برآمد کی،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار ،پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی