راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس لائن میں گولیاں چل گئیں – سی ٹی ڈی کے افس سپر ڈنڈنٹ کے بیٹے نے فائرنگ کر کے پولیس انسپیکٹر کے بیٹے سمیت کئی افراد کو زخمی کیا تھانہ سول لائن کو سب انسپیکٹر محمد تنویر پولیس لائن نمبر ایک نے بتایا کہ میں اور اے ایس ائی ڈیوٹی پر بسلسلہ چیکنگ مین انکسی گیٹ پر موجود تھے کہ فٹبال گراؤنڈ میں کچھ لڑکے کھیل رہے تھے
اچانک گراؤنڈ کی جانب سے لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی اواز سنائی دی ہم وہاں پہنچے تو دو لڑکے مدثر ولد زوار علی اور احمر ولد محمد نواز زخمی حالت میں پڑے تھے انہوں نے بتایا کہ ارسل ولد امتیاز علی ساکن پولیس کالونی فائرنگ کر کے ہمیں زخمی کیا وجہ سابقہ رنجش بتائی جا رہی ہے ملزم ارسل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی افس میں تعینات افس سپر ڈنٹ سردار امتیاز علی کا بیٹا بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی سابق ایس ایچ او گجرخان انسپکٹر ملک نواز کا بیٹا ہے .