راولپنڈی میں 13 تا 16 اپریل انسداد پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں 13 تا 16 اپریل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگاپولیو مہم کی تیاریوں پر اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت منعقد،ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت،کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، انتظامیہ کا عزم،فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی،حساس علاقوں میں خصوصی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت،پولیو مہم کے دوران مؤثر مانیٹرنگ کا نظام یقینی بنایا جائے گا،غیر حاضر ٹیموں اور ناقص کارکردگی پر فوری کارروائی کا حکم۔والدین میں آگاہی کے لیے بھرپور کمیونیکیشن مہم چلانے کی ہدایت،تمام وسائل بروئے کار لا کر مہم کو کامیاب بنایا جائے گا،راولپنڈی کو پولیو فری بنانے کے لیے انتظامیہ پرعزم،محکمہ صحت اور شراکت دار اداروں کے تعاون سے مہم کامیاب بنانے کا فیصلہ،شہریوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز