360

راولپنڈی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کورونا پا ز یٹو یٹی ریٹ11% ہو گیا ہے جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے اس سلسلے میں تمام لوگوں کو ہدا یت کی جا تی ہے ایسے افراد جو ابھی تک کورونا و یکسین نہیں لگو اسکے وہ فوری طور پر یہ و یکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وا ئرس کے پھیلاؤکی سب سے بڑی وجہ ایس او پیز کی خلاف و رزی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت ہمیں نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو ابھی ان پر عمل کرنے کی تر غیب دینی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکسین کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک 1103216افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے1067606 عام شہر یوں جبکہ35610 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل26341مر یضوں میں سے24588ڈسچارج جبکہ1020اموات ہوئیں ہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد733 ہے جن میں سے653 ہوم آ ئیسو لیشن جبکہ80ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل107کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 103 ضلع راولپنڈی اور 04دوسرے اضلاع کے مر یض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے22کنفرم مر یض،راول ٹا ؤن میں 36، کینٹ میں 26، کہوٹہ میں 02،کو ٹلی ستیاں میں 03 کنفرم مریض،مری میں 01، ٹیکسلا میں 10جبکہ گو جر خان03 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 14،فو جی فا ؤ نڈ یشن ہسپتال میں 18،ہارٹس انٹر نیشنل میں 01،ہو لی فیملی ہسپتال میں 13 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 37مر یض ز یر علاج ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں اس وائرس سے 03 قیمتی جانیں ضا ئع ہوئیں۔کورونا وائرس کے باعث ز ندگی کی جنگ ہا رنے والوں میں 70 سالہ ملک غلام عباس، 75سالہ محمد درویش اور56 سالہ محمد انوار شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں