207

راولپنڈی میں قبرستان کی زمین پر قبضہ،چھٹے روز بھی دھرنا جاری

راولپنڈی(بابر اورنگزیب چوہدری،نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پانچ یونین کونسلز کی تین لاکھ آبادی کے واحد قبرستان پر قبضہ اہلیان علاقہ کا سخت سردی میں دھرنے چھ دن بھی جاری مگر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی مر جائیں گے لیکن کسی صورت قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرنے نیں دیں گے راتوں رات قبرستان کی چار دیواری گرا دی گئی وزیر اعظم، وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ ادارے نوٹس لیں اور اس زیادتی کو روکیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک منشی میں واقع قبرستان جو پانچ یونین کونسل جن میں ڈھوک منشی،رحمت آباد،شاہ فیصل کالونی،کوٹھہ کلاں ون، چکلالہ شامل ہیں کے لیے دو سو کنال رقبہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں چوہدری نثار علی خان نے مختص کیا تھا اس رقبہ پر چار دیواری کروائی گئی تھی قبرستان میں گلیاں بھی بنائی گئی تھی اور ایک عدد جنازہ گاہ بھی بنوائی گئی تھی اس قبرستان میں مسلمانوں کے علاوہ مسیحی برادری کے لیے بھی جگہ مختص تھی اب وہاں گورنمنٹ کے ایک ادارے نے رات کی اندھیرے میں قبرستان کی دونوں اطراف کی دیواریں گرا کر سڑک بنانے کی کوشش کی جس پہ اہل علاقہ نے صبح آکر کام کو رکوایا اور دھرنا دے دیا تاکہ انکے قبرستان پر کسی قسم کی تجاوزات نہ بنائی جاسکیں اس دھرنے کو 6 دن کا وقت گذر گیا لیکن انتظامیہ اور حکومتی اراکین نے اس پر نوٹس نیں لیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے اس مشترکہ قبرستان کو تحفظ دیا جائے جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کا بھی حصہ ہے اور اسکی چاردیواری کو دوبارہ تعمیر کر کے قبرستان کو بحال کیا جائے ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن کسی صورت قبرستان کی جگہ پر کسی کو قبضہ نیں کرنے دیں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی انتظامیہ کی نا اہلی اور با اثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے پندرہ کلو میٹر دور سے ایک میت لا کر یہاں دفن کی گئی اور اس قبر کی آڑ میں 20 سے 25 کنال اراضی پر قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے جسے اہل علاقہ نے رہنماء جماعت اسلامی و سابق چیرمین یونین کونسل رحمت آباد تاج عباسی کی سربراہی میں روکا اور اس کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی میں ایک رٹ بھی دائر کی ہوئی ہے جسکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں