راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے،

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال )اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ، 435 اہلکار تعینات نئے انتظامات کے تحت ضلعی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور رائٹ مینجمنٹ کے اہلکار بھی سیکیورٹی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔نئے سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں اور کمرے بند کروائے جائیں گے۔ جیل کے اطراف مختلف مقامات پر قائم پولیس ناکوں کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

سیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کے سپرد ہوگی۔ نیا سیکیورٹی پلان آج سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے،