راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈینگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر بھی فیلڈ میں موجود ہیں
صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کا راولپنڈی کے سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ خود ڈینگی لاروا برآمد کر لیا ۔آئیسکو راولپنڈی اور ریلوے کارگو آفس میں کھڑےپانی سے لاروا برآمد۔صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ازخود کھڑے پانی میں لاروا چیک کیا
۔صوبائی وزیر کے ہمراہ سینیٹر ناصر بٹ ڈی سی راولپنڈی وقار حسن چیمہ اور دیگر افسران شہر کا دورہ کررہے ہیں۔تمام سرکاری اداروں کے افسران نے اپنے اداروں میں ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر لکھ کر دیا تھا ۔
غفلت کے مرتکب ریلوے اور آئیسکو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔