61

راولپنڈی ،محرم الحرام کے حوالے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیاجس کے تحت ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 931 سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو جانیوالے راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے متبادل روٹس فراہم کئے جائیں گے

اس مقصد کے لئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے11 ڈی ایس پی، سرکل انچارج،110سینئر ٹریفک وارڈن، 810ٹریفک وارڈن و اسسٹنٹ سمیت کل 931 سے زائد اہلکار خصوصی فرائض انجام دیں گے

سکیورٹی کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں ٹریفک پولیس ضلع پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرے گی جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے تمام ڈی ایس پیزو سرکل انچارج،سیکٹر انچارج اورڈیوٹی افسران کے ساتھ ٹریفک ہیڈ کوارٹرریس کورس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ہدایت کی

کہ جلوس و مجالس کے دوران گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو 500گز کے فاصلے پرپارک کروائیں اور ڈبل سواری پر پابندی لگنے کی صورت میں اس پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے

محرم الحرام کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور کالے پیپر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و تخریب کاری کے تدارک اور امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں