راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما، سابق تحصیل ناظم مری سردارمحمدسلیم پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم راولپنڈی کے عہدیداروں اور سینئر رہنماوں کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا جس میں سابق MPA راولپنڈی اور صدر تحریک انصاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی شہریارریاض، جنرل سیکرٹری و چیرمین ویسٹ مینجمنٹ راولپنڈی کرنل (ر)اجمل صابرراجہ سابقMPA کرنل (ر)شبیراعوان، صدر میٹرپولیٹن راولپنڈی را جہ محمدعلی،ضیادکیانی، چیئرمین 27-UC راولپنڈی تحریک انصاف الحاج اظہر اقبال ستی، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی، ڈپٹی سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ارشد، سیکرٹری اطلاعات ضلع راولپنڈی جرجیس جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری میٹرو پولیٹن اقبال سبحانی، چیرمین بیت المال ضلع راولپنڈی چوھدری مقرب،تحصیل کلر کے سابق تحصیل صدر راجہ ساجدجاوید، سیکرٹری اطلاعات ptiتحصیل کہوٹہ ظرف حسین ستی، سردارمحمدآصف، سیدعلی طاہر اور سردار محمد سلیم صاحب کے صاحبزادے سردارمنصور اور سرداربلال نے شرکت کی. اس موقع پر پارٹی راہنماؤں نے عوامی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط و فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پارٹی کے مفادات ہم سب کے ذاتی مفادات پر مقدم ہیں. انہوں نے آنے والی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے تمام منفی پراپیگنڈے کا موثر جواب دیا جائیگا اور عوام کو حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات سے کماحقہ آگاہ کیا جائیگا جو حکومت نے عوام الناس کی فلاح و بہتری اور بالخصوص نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے اٹھائے ہیں. پارٹی راہنماؤں نے سردار سلیم کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کو یک جا کر آئیندہ کی حکمت عملی طے کرنے کا موقع فراہم کیا.
217