راولپنڈی(نیٹ نیوز) اے این ایف راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آئس منشیات جیکٹوں میں چھپا کر آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی حکام کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس (خفیہ اطلاعات کی) بنیاد پر راولپنڈی میں چھاپہ مارا اور کارگو کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل کو چیک کیا تو جیکٹوں کے اندر پولیتھین کی چھوٹی تھیلیوں میں بھر کر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 824 گرام آئس برآمد ہوئی حکام کا کہنا تھا کہ پارسل اسلام آباد کے رہائشی سعود الحق کی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم ظفر حسین نامی شخص کے لیے بک کروایاگیاتھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
106