راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) عوام نے تحصیلدار راولپنڈی کی درگت بنا ڈالی ۔پٹائی کی وجہ سے ناجائز طریقے مقامی زمینداروں کی زمینوں میں خرد برد کرنا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کچہری میں آئے تحصیلدار ملک جاوید کو راولپنڈی کچہری میں لوگوں نے درگت بنا ڈالی جس نے بھاگ کر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اپنی جان بچائی دفاتر کے دروازے بند کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق مذکورہ تحصیلدار غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پیسے لے کر مقامی زمینداروں کی زمینوں میں خرد برد کر کے مال بنا رہا ہے سینکڑوں افراد ملک جاوید کے خلاف بارہا متعدد فورمز پر شکایات کی لیکن تا حال کوئی ازالہ نہ ہوا تحصیلدار ملک جاوید کو اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پیسے لے کر بھی لوگوں کے کام نہیں کرتا تھا بلکہ دھمکاتا تھا کے جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی کچھ نہیں کر سکتا
235