گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیوں خلاف کریک ڈاؤن شروع۔خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تحریک انصاف کے عہدے داران راجہ ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید قاسم ،ملک یاسر کلیامی، مون چوہدری ،ملک طاہر، امیر افضل قریشی،راجہ ضیاء، ملک وحید اختر، شہزاد خان ،مرزا بشیر ،غنی پٹھان ، مبین افضل،رابنواز قریشی سمیت 170 نامعلوم کارکنان شامل ہیں تحریک انصاف عہدے داران/ کارکنان نے گزشتہ روز بانٹھ مندرہ کے مقام پر جی ٹی روڈ کو زبردستی گاڑیاں لگا کر دو اطراف سے زبردستی بند کردیا.ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ زبردستی بند کرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔رات گئے تک جی ٹی روڈ کو گاڑیاں لگا کر بند رکھا گیا۔غیر قانونی مجمع سمیت نعرے بازی کی گئی۔ جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
77