137

راجہ پرویز اشرف کی رابطہ مہم شروع/ سیلم شہزاد

اسلام علیکم دوستو ایک بار پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں،دل آرام کرنے کو چاہتا تھا مگر آپ ہی کی بے انتہا محبت اور مہربان مخلص دوستوں کے اصرار اور چا ہتوں سے میں ہار گیا اور آپ کا پیار جیت گیا انشا اللہ ہر ہفتے میرے کالم کے زریعے سے آپ سے پہلے کی طرح رابطےُ جڑے رہے گے کالم پڑھیئے اور اپنی آرا سے آگاہ کرتے رہیں، ہفتہ رواں عید الاضحی کے فوری بعد زندگی رواں دواں ہوئی تو ہفتہ بھر کی طویل تعطیلات کے بعد جیسے ہفتے میں جان سی پڑ گئی ،جی ہاں قارئین کرام قربانی والی عید اور پھر “بوٹیاں شوٹیاں” کھا کر خوش خوراکی کے تمام تقاضے نہ صرف پورے کیئے گئے بلکہ یار دوستوں نے تو بار بی کیو کا بھی خوب لطفُ اٹھایا اور خوب مزےُ اڑائیاسی ہفتے ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا جہاں ضلع راولپنڈی کی مشہور تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل گف کے رہائشی محمد اقبال کانگو وائرس کے آگے زندگی کی بازی ہار گیا۔ آج سے چند دن قبل محمد اقبال کی طبعیت خراب ہوئی تو اس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹر ہسپتال بھیجا گیا۔۔مگر طبیعت مزید خراب ہونے پر 2 دن پہلے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر انتظامیہ اور ڈاکڑوں نے گھر والوں کو بیماری کے بارے میں مکمل لاعلم رکھا۔۔اور ایک صبح جب محمد اقبال کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے بغیر بتائے میت ورثاء کے حوالے کر دی۔۔۔جب محلہ دار کفن دفن کا انتظام کر رہے تھے تو اس دوران اصل حقیقت سامنے آئی کہ اس کی موت کانگو وائرس سے ہوئی،جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔۔۔اور خوف ہراس پھیل گیا۔۔۔۔ مقامی انتظامیہ کو جب صورت حال کا علم ہوا تو ڈپٹی ہیلتھ راولپنڈی عابد حسین شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر ربنوازمنہاس موقع پر پہنچے اور علاقے میں کانگو کی سپرے شروع کروا دی،اور انتظامیہ جنازہ ادا ہونے تک موقع پر موجود رہی۔۔۔۔اہل علاقہ ہولی فیملی کی اس حرکت پر سخت برہم ہیں اور سوگوار ہونے کے باوجود شدید سراپااحتجاج ہیں،تاہم ادھر اسسٹنٹ کمشنرچوہدری رب نواز مہناس نے سوشل میڈیا پر اپنی آئی ڈی پر فوری ایک پوسٹ بھی اپ لوڈ کی جو اس بات کی وضاحت سمجھی جائے کہ متوفی کی میڈیکل رپورٹ نفی آئی ہے اورکانگو وائیرس کے امکانات کا کوئی امکان نہیں جبکہ جو احتیاطی تادبیر تدفین کے موقعہ پر کی گئیں وہ محض حفظ ماتقدم کے طور پر تھیں ادھر پیپلز پارٹی کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب بھی خاصے مصروف اور دوبارہ عوام میں اپنی جڑہیں مضبوط کرتے اور عوامی رابطوں میں مصروف نظر آئے انہوں نے طوفانی دورے کرنے شروع کیئے ہوئے ہیں علاقے بھی میں ماتم جنازہ اور شادی کی تقریبات میں حاضر ہو کر عوامی ہمدردیوں کو سمیٹ رہے ہیں جسکا انہیں یقینی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا، شرقی گوجرخان کے گاؤں مجنھوٹھہ ڈھوک گجراں میں معروف ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ہائیر سکینڈری سکول بیول راجہ شہزاد احمد کے صاحبزادے راجہ محسن شہزاد کی شادی کی خوشی میں بھرپور شرکت کی اور لوگوں کے ساتھ کھل مل گئے گزشتہ ہفتے ہی ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی عرفان طارق کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں کا اچانک دورہ، ھم نے اس موقعہ پر انہیں کلر سیداں تھانے میں خواتین سٹاف کی ضرورت بارے مطالبہ کیا تاکہ گھروں میں مرد پولیس کے بجائے لیڈی پولیس کو بھیجا جائے تاکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال نہ ہو یاد رہے کہ اس وقت ایک لیڈی کانسٹیبل کلرسیداں تھانے میں تعینات ہے ،جوکہ تھانہ کے 110 گاؤں کے لیئے ناکافی ہے جس پر انہوں نے میڈیا کے دوستوں کی بات سے اتفاق کیا اور کروٹ میں بجلی پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز کی حفاظت کے لیئے 200 پولیس ملازمین جو ضلع راولپنڈی سے ہی لیئے گئے کی بابت بتایا اور وضاحت کی کہ پنڈی کے تھانوں میں نفری کی کمی کا جواز یہ ہے تاہم کلر سیداں کو جلد مزید لیڈی سٹاف اور تھانے میں نفری پوری کرنے کا عندیہ دیاکلرسیداں کی نواحی یونین کونسل دوبیرن کے گاوں بھٹی سکوٹ میں برطانیہ میں مقیم معروف نوجوان کاروباری سماجی مخیر شخصیت چوہدری نوید کے زاتی جیب خرچ سے 100 کنال رقبے پر بنائے جانے والے وائیلڈ لائیف پارک منی زو المعروف چوہدری نوید فارم ہاوس کا بھی اس ہفتے خوب چرچارہا، جہاں عید کے تین دن عوام کا خوب رش دیکھنے میں آیا،لوگوں نے خوب انجوائے کیا اور اپنی فیملیز اور ننھے منے بچوں کے ہمراہ پرندوں اور جانوروں سے لطفُ اٹھایا علاقہ کلر سیداں میں عوام الناس کے لیئے چوہدری نوید صاحب کا زاتی جیب خرچ سے بنایا گیا یہ پارک قدرتی حسن سے مالا مال ہے جس کا کوئی داخلہ ٹکٹ نہیں جبکہ یہ پارک ہر خاص و عام کے لیئے بلکل مفت اور تفریح کا بہترین زریعہ بن رہا ہے اس اہم پراجیکٹ پر جو کام حکومت وقت کا تھا چوہدری نوید نے کر دیکھایا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور خراج تحسین کے حقدار ہیں۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں