راجہ تیمور صفدر کو پیپلز پارٹی کی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل گوجرخان کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔
اس نامزدگی پر سابق وزیراعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی، ایم این اے راجہ پرویز اشرف کی قیادت اور نوجوانوں پر اعتماد کو پارٹی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
راجہ تیمور صفدر نے اپنی نامزدگی پر راجہ پرویز اشرف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد ان کے لیے اعزاز اور ذمہ داری دونوں ہے۔ انہوں نے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف، خرم پرویز اشرف، بیرسٹر راجہ شاہ رخ، صدر گوجرخان الحاج فرخ اقبال، جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی، ملک سہیل اعوان، فخر کلیام اور راجہ یاسر نڑالی کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
راجہ تیمور صفدر کا کہنا تھا کہ وہ تحصیل گوجرخان کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر پیپلز پارٹی کے منشور، عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پارٹی وابستگان کے مطابق راجہ تیمور صفدر ماضی میں بھی نوجوانوں کی منظم سیاسی تربیت اور پارٹی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں، جس کے باعث ان کی نامزدگی کو بروقت اور درست فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔