ارسلان کیانی‘ پنڈی پوسٹ نیوز/نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر اور راجہ اشراق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر میں اساتذہ کو انکی شاندار کارکردگی کی بنا پر ایوراڈ سے نوازا گیا جسکی خوشی ہے مگر کہوٹہ کو اس سے محروم رکھا گیا جس پر انتہائی افسوس ہے کیا کہوٹہ میں کوئی معیاری استاد نہ ہے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی تحصیل کہوٹہ کو ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایوارڈز سے نہ نوازنا کئی سوالات جنم لیتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں کہ کہوٹہ کے اساتذہ کو اس قابل نہ سمجھا کہ پورے پاکستان کو تو ایوارڈ سے نوازا گیا مگر کہوٹہ کو محروم رکھا گیا. ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کہوٹہ کے افسران کی کارکردگی پر لمحہ فکریہ ہے صرف ٹیچرز ڈے منانا کافی نہیں اساتذہ کو انکا جائز مقام دیا جائے صاحبان اختیار کی تقاریر اور عملی اقدامات سے ٹیچر کمیونٹی بے چینی کا شکار ہے اگر حکمران ٹیچر کمیونٹی کے ساتھ مخلص ہیں تو پی ٹی یو کے مطالبات مانیں جو کے اساتذہ کے حقیقی مسائل پر مبنی ہیں پنجاب پولیس کے مشکور ہیں جنھوں نے اساتذہ کے پروٹوکول کے لیے آرڈر جاری کیے دریں اثناءپنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ سا¶تھ نے الیکشن کے لیے پینل کا اعلان کر دیا۔راجہ محمد اشراق کو اتفاق رائے سے صدر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ اجلاس میں راجہ محمد نعیم،راشد ستی،ضیاءعباسی،ارسلان ملک،محمد امجد،ذوالفقار راجہ،رمضان کیانی،راجہ طارق، تصور شاہ،اشتیاق احمد، راجہ اشراق نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی راجہ تیمور اختراور راجہ اخلاق حسین نے کی۔
152