راولپنڈی(سی این پی)گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،پنجاب کے مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلی دستیاب ہے۔بتایاگیا ہے کہ لیسکو کو مقررہ طلب سے660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں 4سے6جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.