کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کے نواحی علاقے دھمالی میں تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شیان اور رجب علی شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد رجب نامی زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، جبکہ دوسرے زخمی شیان کا علاج ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ہے۔
واقعے کے بعد ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ انچارج ٹریفک انسپکٹر سجاد قریشی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔